مشکل وقت میں سہولت فراہم کرنے پر ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں،سفیر محمد مدثر ٹیپو
کوئٹہ،تہران(آئی این پی )ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے کہاہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کی ایران کے ساتھ تجارت اور ایران کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ میں مکمل سہولت فراہم کرنے پر ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں۔منگل کو ایکس پر جاری ایک بیان میں پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی سرحدیں بہترین طریقے سے کام کر رہی ہیں اور مختلف سرحدی مقامات پر گرین چینلز دونوں طرف سے اشیا کی تیز رفتار نقل و حرکت میں معاونت کر رہے ہیں۔پاکستان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تہران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث ہماری تجارت متاثر نہ ہو