اسلام آباد (آئی این پی )ایران سے مزید 125پاکستانی وطن پہنچ گئے، پاکستانی شہری براستہ آذربائیجان لاہور پہنچے ۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے انخلاء میں مدد کرنے پر آذربائیجان سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میں اس عمل میں وزیرخارجہ جہیون بارموف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آستارا بارڈر پرآذربائیجان کے حکام اورعوام نے مدد کی۔