پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی 70 جائیدادیں سیل

 پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرزکے ذمہ ٹیکس کی مد میں 25 لاکھ روپے عائد ہیں
لاہور( کرائم رپورٹر) پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف محکمہ ایکسائز اور پولیس نے پہلا مشترکہ آپریشن کیا، سمسانی، جوہر ٹا ئون، ٹھوکر نیاز بیگ اورمصطفی ٹا ئون میں نادہندگان کی 70جائیدادیں سیل کردی گئیں ، پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرزکے ذمہ ٹیکس کی مد میں 25 لاکھ روپے عائد ہیں۔ ای ٹی او عدیل امجد، انسپکٹر رائے عاصم، اور متعلقہ سٹاف نے کارروائی کی۔