اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے کرپشن کیس کی گواہی ملتوی کرنے کے لیے غزہ پر وحشیانہ بمباری کو جواز بنا لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے غزہ پر بڑے حملے کے چند گھنٹے بعد عدالت سے اپنی گواہی ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے منظور کر لیا گیا۔نیتن یاہو پر رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے تین بڑے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ان مقدمات کو وہ سیاسی انتقام قرار دیتے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 308 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حماس نے اس حملے کو 'غدارانہ حملہ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کیا ہے، جب کہ فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) نے بھی اسرائیل پر جنگ بندی کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر تمام اسرائیلی قیدی رہا نہ کیے گئے تو غزہ پر بمباری جاری رہے گی۔اسرائیلی عدالت نے سیکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے نیتن یاہو کی گواہی ملتوی کر دی ہے۔