اسرائیل میں کرپشن کیس سننے والے جج بینی ساگی طویل عرصے سے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔
چار جنوری کو بیرشیبہ ڈسٹرکٹ میں ایک حادثے کے دوران جج ساگی موٹر سائیکل پر سوار تھے جب ایک آف روڈ گاڑی اچانک ہائی وے پر آ گئی اور ان سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں جج موقع پر ہلاک ہوگئے۔پولیس اور میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی، تاہم جج کی موت کے باعث کیس کی سماعت میں ممکنہ تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس واقعے کے بعد اسرائیلی سیاسی اور قانونی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، اور حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔