پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانے سے کیا جائے گا۔
اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ سے متعلق سوالات و جوابات ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ، مختلف بلدیاتی اداروں کی آڈٹ رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔ جن میں ملتان، فیصل آباد ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنز کی آڈٹ رپورٹ 2016-17، مظفرگڑھ، بہاولنگر اور بہاولپور ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنز کی رپورٹ شامل ہیں۔ لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب کی آڈٹ رپورٹ 2022-23 (جلد ٹو) بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔اجلاس میں پاک بھارت جنگ پر عمومی بحث بھی جاری رہے گی، اور سرکاری کارروائی اور عوامی مفاد کے امور پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔