اداکارہ مریم نفیس نے بیٹے کی ولادت کی خوشخبری سنائی

اداکارہ مریم نفیس نے بیٹے کی ولادت کی خوشخبری سنائی

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

 مریم نفیس نے نومبر 2024 میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے حمل کی خبر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے دوران حمل کی کئی تصاویر شیئر کیں، جن پر بعض اوقات انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔اداکار نے اپنی تازہ ترین پوسٹ میں اپنے شوہر کے ساتھ نومولود بیٹے سید عیسیٰ امان احمد کا چہرہ دکھائے بغیر تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا: "ہماری دنیا اب پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے، دنیا والو! سید عیسیٰ امان احمد سے ملیں، جو لگ بھگ ایک ہفتہ قبل اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آ گیا"۔

مریم نفیس نے مزید لکھا: "اس چھوٹی سی جان نے ہمیں آتے ہی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، دنیا میں خوش آمدید، میرے بیٹے! تمہارے سارے خواب پورے ہوں، آمین! تمام محبت کرنے والے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں"۔پوسٹ کے آخر میں مریم نے حاملہ ہونے کی خواہش رکھنے والی تمام خواتین کے لیے دعا کی، کہ "خدا آپ کو جلد صحت مند اولاد نصیب فرمائے، آمین"۔