اسرائیلی وزیراعظم کی ذاتی وفاداری کی خواہش اسرائیلی مفادات کے خلاف ہے:سربراہ
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شن بیت کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق شن بیت کے سربراہ نے وزیر اعظم کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا اور کہا نیتن یاہو کی ذاتی وفاداری کی خواہش اسرائیلی مفادات کے خلاف ہے۔اسرائیلی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے فیصلے کے حقائق اور قانون پر مبنی ہونے کا جائزہ لیے جانے تک برطرفی ممکن نہیں ہے۔