اسرائیلی وزیر اعظم نے سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ سے استعفیٰ مانگ لیا

 نیتن یاہو امجھے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں تو انہیں خود برطرف کرنا ہوگا:رونین بار

تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر شِن بیت (اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی ) کے سربراہ رونین بار سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم بار نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا   رپورٹ کے مطابق، گزشتہ  ہفتے  ایک سخت ملاقات میں نیتن یاہو نے بار سے کہا کہ حکومت نے شِن بیت کی تحقیقات کا انتظار کیا، اور اب چابیاں حوالے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، بار نے کہا  اگر نیتن یاہو انہیں عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں تو انہیں خود برطرف کرنا ہوگا۔