کراچی میں ایک بار خسرہ کی وباء میں اضافہ، درجنوں بچے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج

    کراچی(آئی این پی )کراچی میں ایک بار خسرہ کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی، درجنوں بچے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ہسپتال حکام کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں بھی خسرہ کے مریض بچوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، یومیہ 6 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوکر ایمرجنسی میں آرہے ہیں۔خسرہ کی وبا ء کی ابتدائی علامات نزلہ، زکام کھانسی اور خارش ہیں، خسرہ قوت مدافعت کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور شدت اختیار کرنے پر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے