کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس اتوار کو دوسرے روز بھی معطل رہی ، ریلوے حکام نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔ ٹرین 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ نہیں ہوئی ، جس کے باعث بلوچستان سے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے