وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دی

سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے عیدی پروگرام برائے خصوصی طالبعلم کی بھی منظوری دیدی

سپیشل بچوں کیلئے 9 الیکٹرک بسوں کی منظوری‘ سپیشل ایجوکیشن مراکز کا 6 ماہ بعد پرفارمنس آڈٹ کیا جائے:مریم نواز کی اجلاس میں ہدایت

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ سٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ایوان وزیراعلیٰ میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی۔اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دی  اور سپیشل بچوں کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ برائے اسپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں سپیشل چلڈرن کے لئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مریم نواز نے عیدی پروگرام برائے خصوصی طالبعلم کی بھی منظوری دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سپیشل بچوں کیلئے 9 الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی اور ہدایت کی سپیشل ایجوکیشن مراکز کا 6 ماہ بعد پرفارمنس آڈٹ کیا جائے۔