ہنرمند افراد کو عالمی روزگار کی مارکیٹ سے جوڑنے کی منظوری

 پنجاب حکومت کو اسلام آباد میں  غیرملکی سفارت خانوں اور مشنز سے براہ راست رابطے کی اجازت
لاہور(آئی ا ین پی ) ملک میں  بڑھتی ہوئی بے روزگاری پیش نظر پنجاب حکومت نے ایک قدم اٹھایا ہے جو ممکنہ طور پر ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدل سکتا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک سمری کے ذریعے نئے قائم شدہ سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو غیرملکی سفارت خانوں، مشنز اور بین الاقوامی اداروں سے براہ راست روابط قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔  دستاویز کے مطابق اس کا بنیادی مقصد پاکستانی سکلڈ افرادی قوت کو عالمی روزگار کی مارکیٹ میں تیزی سے مواقع فراہم کرنا ہے خاص طور پر ان بے روزگار نوجوانوں کو جو تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ ہیں مگر مقامی سطح پر نوکریاں نہیں لے پا رہے۔یہ پالیسی نہ صرف صوبائی سطح پر ایک نئی سمت کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ پاکستان کی مجموعی معاشی حکمت عملی کا بھی حصہ بن سکتی ہے جہاں ریمٹنس اور انسانی سرمائے کی برآمد کو معیشت کی بنیاد قرار دیا جاتا ہے