پولیس شہدا کے بچوں کو روزگار فراہم کرنے کا پروگرام

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب پولیس شہدا کے بچوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے تمام پولیس فارمیشنز کو آگاہی مراسلہ جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق کانسٹیبل سے سب انسپکٹر رینک کے شہدا کے بچوں کو اہلیت کے مطابق ملازمت دی جا رہی ہے، تعلیمی قابلیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق شہدا کے بچوں کو جونیئر کلرک،کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل اور کلاس فور سٹاف میں بھرتی کیا جا رہا ہے،انسپکٹر اور اس سے اوپر رینک کے شہدا کے بچوں کو سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ (گریڈ 16) کے عہدے پر ملازمت دی جا رہی ہے۔