لاہور میں الیکٹرک ٹرام چلانے کا اعلان، اگلے مالی سال میں آغاز کا امکان

لاہور میں الیکٹرک ٹرام چلانے کا اعلان، اگلے مالی سال میں آغاز کا امکان

 بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ لاہور میں الیکٹرک ٹرام چلانے کے لیے کنٹریکٹ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور پروکیورمنٹ کا مرحلہ جاری ہے، جبکہ اگلے مالی سال میں شہر کی سڑکوں پر الیکٹرک ٹرام نظر آنے کا امکان ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے مجوزہ میٹرو سسٹم کا منصوبہ اب ملتوی کر دیا گیا ہے، تاہم الیکٹرک ٹرام کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے لیے کسی درخت کی کٹائی نہیں کی جائے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے بتایا کہ الیکٹرک ٹرام کا مجوزہ روٹ سی بی ڈی سے جیل روڈ، مال روڈ اور استنبول چوک تک ہوگا، جس سے شہر میں سفری سہولیات مزید بہتر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اور الیکٹرک ٹرام اسی وژن کا حصہ ہے۔