دھرمپورہ پل : گاڑی بے قابو ہو کر گرین بیلٹ سے ٹکرا گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)دھرمپورہ پل سے بیجنگ انڈر پاس کی جانب جاتے ہوئے ایک گاڑی بے قابو ہو کر گرین بیلٹ سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواموقع پر موجود افراد کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری یا گاڑی پر قابو کھونے کے باعث پیش آیا۔ متعلقہ اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، رفتار کو حدِ مقررہ میں رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔