لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے قصور فیروز پور روڑ کی گرین بیلٹ کی بحالی کے لئے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔جوڈیشل واٹر کمیشن نے اپنی تجاویز عدالت پیش کردیں، ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے استدعا کی کہ بہتر یہی ہے قصور کی گرین بیلٹ کو پی ایچ اے کے حوالے کیا جائے۔وکیل پی ایچ اے کا موقف تھا کہ ہمارے رولز کے مطابق ہم ضلع لاہور کے اندر رہ کر کام کرسکتے ہیں ،قصور گرین بیلٹ کی بحالی کیلئے بہت زیادہ بجٹ چاہیے ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر قصور کی گرین بیلٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔