فالج کے علاج والے 15 لاکھ مالیت کے ٹی پی انجکشن ایمرجنسی وارڈ سے غائب کیے گئے، انتظامیہ ابھی تک سراغ نہ لگا سکی
لاہور:(خصوصی رپورٹ) صوبائی دارالحکومت کے معروف ہسپتال سے وزیر اعلیٰ پنجاب سٹروک پروگرام کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں میو ہسپتال سے فالج کے علاج والے 15 لاکھ مالیت کے انجکشن چوری ہو گئے، ٹی پی انجکشن ایمرجنسی وارڈ سے غائب کیے گئے۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ لاکھوں کے چوری ہونے والے انجکشن کا ابھی تک سراغ نہ لگا سکی۔خیال رہے وزیر اعلیٰ سٹروک پروگرام میں فالج کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے مفت ٹیکے لگتے ہیں، ڈوز لگنے سے مریض کی جان اور اس کو جسمانی معذوری سے بچایا جاتا ہے۔