پنجاب میں خواجہ سرئواں کیلئے صرف 5 پبلک ٹوائلٹس ہیں:سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

صوبہ میں یک ہزار چار سو بیس پبلک ٹوائلٹس موجود  ، 1293 پبلک ٹوائلٹس فعال ، 127 غیر فعال ہیں،لاہور ہائیکورٹ 
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں خواجہ سرائوں کیلئے  صرف پانچ پبلک ٹوئلٹس موجود ہیں  جبکہ  معذور افراد کے لئے  دس پبلک ٹوئلٹس موجود ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب ب گرد میں پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ معذور افراد اور خواجہ سرائوں کیلئے  بھی الگ پبلک ٹوائلٹس موجود نہیں ہیں لہذا عدالت ذمہ سروں سے رپورٹ طلب کرے ۔عدالتی حکم پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے پنجاب بھر میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے سے متعلق درخواست میں رپورٹ جمع کروا دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں اس وقت ایک ہزار چار سو بیس پبلک ٹوائلٹس موجود ہیں 1293 پبلک ٹوائلٹس فعال ہیں جبکہ 127 غیر فعال ہیں پنجاب بھر میں مردوں کے لیے چھ سو 72 جبکہ خواتین کے لیے 568 پبلک ٹوائلٹس موجود ہیں، پنجاب میں خواجہ سرئواں کیلئے  صرف پانچ پبلک ٹوئلٹس موجود ہیں پنجاب بھر میں معذور افراد  کیلئے  دس پبلک ٹوئلٹس موجود ہیں۔عدالت نے درخواست پر وکیل کو آئندہ سماعت پر بحث کرنے کی ہدایت کردی۔