لاہور ہائیکورٹ پبلک ٹوائلٹس کی ناقص صورتحال پر برہم، اقدامات طلب

 صاف ستھرے پبلک ٹوائلٹس ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہیں:جسٹس راحیل کامران شیخ 
لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے پبلک ٹوائلٹس کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اہم فیصلہ جاری کر دیا جسٹس راحیل کامران شیخ نے صاف ستھرے ٹوائلٹس کو بنیادی آئینی حق قرار دیتے ہوئے صوبائی حکام سے فوری اقدامات طلب کر لیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی درخواست پر پبلک ٹوائلٹس کی فراہمی سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیاکہ کہ صاف ستھرے پبلک ٹوائلٹس ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہیں