تہران (آئی این پی ) ایران کی مسلح افواج کے مرکزی کمانڈ خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی عسکری کارروائیاں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔ ایرانی فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران اسرائیلی افواج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی 84 بار خلاف ورزی کی ہے اور عام شہریوں کو شہید کیا گیا جو خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔