ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں علاج کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قریشی کو 17 مئی کو سینے میں تکلیف کے باعث پی آئی سی لایا گیا تھا، جہاں وہ 8 روز تک زیر علاج رہے۔ رواں ماہ یہ ان کی دوسری بار اسپتال سے جیل منتقلی ہے۔جیل منتقلی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا:"جن لوگوں نے میری صحت یابی کے لیے دعائیں کیں، ان کا شکر گزار ہوں۔ بھارت کو مؤثر جواب دینے پر پاک فوج اور خصوصاً پاکستان ایئر فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔"انہوں نے مزید کہا:"یہ وطن ہمارا ہے۔ جیل میں رہوں یا آزاد، اس مٹی سے محبت ہے۔"شاہ محمود قریشی پر مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں عدالتی حکم پر قید ہیں۔