سولر پینلز لگانے سے بجلی بلوں میں 24 فیصد تک کمی آسکتی ہے:برطانوی تحقیق

لندن(آئی این پی )برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ  سولر پینلز کو لگانے سے بجلی کے بلوں میں 24 فیصد تک کمی آسکتی  ہے ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر غریب یا متوسط گھرانے اپنے گھر کی چھتوں پر سولر پینلز لگا لیں تو بجلی کے بل میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ ریزولوشن فانڈیشن نامی تھنک ٹینک کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ غریب یا متوسط گھرانے اپنی آمدنی کا کم از کم 10 فیصد حصہ بجلی کے بلوں پر خرچ کرتے ہیں۔