اعلی حکومتی شخصیت کا پیپلزپارٹی سے رابطہ، بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل

 اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے پیپلزپارٹی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل کردی۔رپورٹ کے مطابق اعلی حکومتی شخصیت نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ، ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کو بجٹ پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیپلزپارٹی سے بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل بھی کی تاہم پی پی نے حکومتی شخصیت کو بجٹ سے متعلق کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔پی پی نے جواب میں حکومتی درخواست پر غور کیلئے مہلت مانگی اور کہا قیادت کی وطن واپسی پر حکومتی مطالبہ زیرغور آئے گا