امریکہ: دونوں جماعتیں سینیٹ سے بجٹ منظور کرانے میں ناکام

 ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے اربوں ڈالر کے فنڈز منجمد کردئیے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں شٹ ڈائو ن دوسرے روز بھی جاری رہا، دونوں جماعتیں سینیٹ سے بجٹ منظور کرانے میں ناکام رہیںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک اکثریت رکھنے والی ریاستوں  کیلئے  مختص 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر دئیے۔غیرملکی  خبررساں ادارے کے مطابق ریپبلکن اور ڈیموکریٹس میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جسسے حکومتی بحران شدید ہوگیا، ہزاروں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئیں، متعدد وفاقی ادارے بند کر دیئے گئے، صرف ایمرجنسی خدمات جاری رہیں، سکیورٹی اور سائبر ایجنسیاں بھی شٹ ڈائون سے متاثر ہونے لگیں