لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے شیخ ہندی مارکیٹ بھاٹی گیٹ کی دکانوں کو مسمار کرنے سے روکتے ہوئے پیرا فورس،پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے میاں وقار سعید سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیرا فورس اور اسسٹنٹ کمشنر نے شیخ ہندی مارکیٹ کے دکانیں گرانے کے لیے خالی کرنے کا حکم دیا ،انتظامیہ نے نوٹس نہیں دیا بلکہ زبانی دکانیں خالی کرنے کا حکم دیا۔