گھر سے ماں اور 3بچوں کی لاشیں برآمد

خاتون نے بچوں کو کھانے میں ملا کر زہر دیا اور خودکشی کرلی ،پولیس ، والد کو حراست میں لے لیا 
 علینہ ،16 سالہ ریحان، 11 سالہ ار شیہ،9 سالہ ارسل کی لاشیں ہسپتال منتقل ،تفتیش شروع 
لاہور( کرائم رپورٹر) ایک گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر بچوں کو زہر دینے کے بعد خودکشی کرلی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ،40سالہ ماں علینہ نے اپنے بچوں 16 سالہ ریحان، 11 سالہ ار شیہ اور 9 سالہ ارسل کو کھانے میں ملا کر زہر کھلایا ہے اور بعد میں خود بھی زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کی والدہ علینہ ڈوگر اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کو مبینہ طور پر زہر آلودہ چیز دی گئی۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ بچوں کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہیایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد سامنے آنے کے بعد واضح ہوں گے۔