گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، ماں 3بچوں سمیت زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹائون کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکے سے ماں 3بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہو گئی۔ ایچ بلاک میں واقعہ گھر کی بیسمنٹ میں گیس بھر جانے کی وجہ سے زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی. اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے11 سالہ حسن سعید، 37 سالہ سمینہ سعید زوجہ سعید، 14 سالہ علینہ سعید، 13 سالہ عرفہ سعیدکو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔