فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ بھی انگلینڈ کی حکمتِ عملی سے ناخوش، ہیری کین کے کردار پر سوال اٹھا دیا

فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ بھی انگلینڈ کی حکمتِ عملی سے ناخوش، ہیری کین کے کردار پر سوال اٹھا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کی شکست کے بعد ٹیم کی حکمتِ عملی پر تنقید کرتے ہوئے اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین کو دفاعی کردار دینے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف ابتدائی برتری حاصل ہونے کے باوجود 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کوچ تھامس ٹوخل کی دفاعی حکمتِ عملی تنقید کی زد میں آ گئی۔میچ کے بعد سابق فٹبالرز اور شائقین نے بھی کوچ کے فیصلوں پر اعتراض کیا، جبکہ بعض رپورٹس کے مطابق ٹیم کے چند اہم کھلاڑی بھی اس حکمتِ عملی سے مطمئن نہیں تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، "انگلینڈ کے پاس ہیری کین کی صورت میں ایک بہترین کھلاڑی موجود ہے، میں ان کے ساتھ گولف بھی کھیل چکا ہوں۔ وہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک ہیں، لیکن برتری حاصل کرنے کے بعد انہیں دفاعی ذمہ داری دینا ایک غیرمعمولی فیصلہ تھا۔"انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ کوچنگ کے ماہر نہیں، تاہم ایسی صورتحال میں ٹیم کو دفاعی انداز اختیار کرنے کے بجائے جارحانہ کھیل جاری رکھنا چاہیے تھا۔دوسری جانب ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کی تعریف کرتے ہوئے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے ورلڈکپ کو تاریخ کا کامیاب ترین کھیلوں کا ایونٹ قرار دیا۔