نوان توشارہ کا فیلڈنگ پر اظہارِ تشویش، اگلے میچ میں بہتر حکمتِ عملی کے ساتھ اترنے کا عزم

نوان توشارہ کا فیلڈنگ پر اظہارِ تشویش، اگلے میچ میں بہتر حکمتِ عملی کے ساتھ اترنے کا عزم

سری لنکن کرکٹر نوان توشارہ نے فیلڈنگ میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے اہم کیچز ڈراپ کیے، تاہم آئندہ میچ میں بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹر نوان توشارہ نے کہا کہ گزشتہ میچ میں ٹیم کی فیلڈنگ توقعات کے مطابق نہیں رہی اور کئی کیچز ڈراپ ہوئے، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم آئندہ میچ میں اپنی غلطیوں پر قابو پانے اور بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔نوان توشارہ نے گزشتہ میچ میں ٹاس کے بعد فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ میں اوس موجود نہیں تھی، اسی لیے ٹیم نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کے خلاف سری لنکن ٹیم باقاعدہ حکمتِ عملی تیار کرکے میدان میں اتری تھی۔ پاور پلے کے دوران مخالف ٹیم کو کم سے کم رنز تک محدود رکھنا بھی منصوبے کا حصہ تھا، اور ٹیم اس ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

سری لنکن کرکٹر نے ٹیم کے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی سری لنکا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم موجودہ کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھے گی اور کھلاڑیوں میں تبدیلیاں کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔نوان توشارہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم آئندہ میچ کے لیے بہتر پلاننگ کرے گی اور گزشتہ میچ کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے میدان میں اترے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سری لنکن ٹیم اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اگلے میچ میں بہتر نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔