کراچی (آئی این پی) معروف میزبان و اداکار فہد مصطفی اور اداکارہ ثنا جاوید کی لائیو شو کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے گیم شو کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا جاوید مقابلے کے دوران گیم شو میں اپنی ٹیم کی مدد کر رہی تھیں کہ اچانک انہیں ڈکار آ جاتی ہے۔فہد مصطفی نے یہ بات نوٹ کر لی اور ثنا جاوید کی ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سب ایک دوسرے سے ایڈریس سمجھ رہے ہو کیا چل رہا ہے۔اداکارہ نے ان سوالات کے جواب میں کہا کہ ہم لوگ فیصلہ کرنے کے لیے آپس میں بات کر رہے ہیں۔جس پر فہد مصطفی نے کہا کہ کیا بات کر رہے ہیں؟ آپ تو ڈکاریں لے رہی ہیں۔انہوں نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ یار حد ہے، شوبز شخصیات لائیو ٹی وی پر ڈکاریں لے رہے ہیں، افطاریاں پھوڑ کر آئے ہیں اور شو کے دوران ڈکاریں چل رہی ہیں، لیکن یہ قدرتی عمل ہے، کوئی مسئلہ نہیں۔