اسلام آباد (آئی این پی)پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا آغاز 19 جولائی سے متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے 19 سے 23 جولائی تک بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نالہ لئی، مری، گلیات اور برساتی نالوں میں طغیانی کا الرٹ کردیا گیا۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔