پنجاب ٹریفک پولیس کو 6 نکاتی پرفارمہ پر عمل کی ہدایت

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کی ڈی پی اوز، سی ٹی اوز سے ویڈیو کانفرنس
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی زیرصدارت ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صوبہ بھر کے ڈی پی اوز، سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز شریک ہوئے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز سید غضنفر علی شاہ بھی موجود تھے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق احکامات پر عملدرآمد، روڈ سیفٹی، انکروچمنٹ، ٹریفک جام، عوامی شکایات اور لائسنسنگ نظام پر 6 نکاتی پرفارمہ جاری کیا گیا۔ڈی آئی جی نے ہدایت دی کہ لائسنسنگ نظام کو شفاف بنایا جائے، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور قانون شکنی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ تفریق سے بالاتر ہو کر ٹریفک نظام کو مثالی بنایا جائے