تمام موٹرویز کھلی، نیلہ دلہہ پر بارش سے لین متاثر

 محفوظ سفر کیلئے موٹروے پولیس کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
 لاہور(کرائم رپورٹر) تمام موٹرویز پر ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھلی ہیں۔ سید عمران احمد ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس روڈ یوزرز کو محفوظ سفر بنانے کے لیے ہر وقت موجود ہے۔ ایم 2 پر نیلہ دلہہ کے قریب بجانب لاہور پہلی اور دوسری لین بارش کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں، رفتار کم رکھیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، وائیپر، لائٹس اور بریکس کو چیک کریں، سفر سے قبل گاڑی کی مکمل جانچ کریں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر شدید بارش میں۔ معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔