لندن (آن لائن)برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کنزرویٹو حکومت نے ہزاروں افغان شہریوں کی خفیہ طور پر منتقلی کا منصوبہ بنایا تھا جس پر اب ''سنگین سوالات'' اٹھ رہے ہیں۔ یہ منصوبہ اُس وقت سامنے آیا جب ایک خفیہ عدالتی حکم ختم کر دیا گیا۔وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کہا کہ سابق حکومت نے میڈیا پر پابندی لگا کر پارلیمانی نگرانی سے بھی بچنے کی کوشش کی۔