امریکی وزیر دفاع کو ایک بار پھر حساس معلومات لیک کرنے کے الزامات کا سامنا

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ایک بار پھر حساس معلومات لیک کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے یمن پر حملوں کا شیڈول ذاتی سگنل گروپ میں شیئر کردیا۔ گروپ میں وزیر دفاع کی بیوی، بھائی اور وکیل سمیت کئی ایسے افراد شامل ہیں جن کو حساس معلومات تک رسائی کی اجازت نہیں ہے