ناروے:امریکی سفارتخانے کی حساس معلومات لیک کرنے کے جرم میں سابق گارڈ کو سزا

اوسلو(آئی این پی )ناروے میں امریکی سفارتخانے کی حساس معلومات لیک کرنے کے جرم میں سابقہ محافظ کو سزا سنادی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں واقعے امریکی سفارتخانے کے حساس معلومات کو مبینہ طور پر روس اور ایران کو فراہم کرنے کے جرم میں سفارتخانے کے 28 سالہ سابق محافظ کو 3 سال 7 مہینے کی سزا سنا دی گئی ہے۔