یو اے ای میں سرکاری ملازمین کو شادی کیلئے 10 چھٹیوں کی منظوری

ابوظہبی (آئی این پی  )متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو شادی پر ملنے والی تعطیلات سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں سرکاری ملازمین کو شادی کے لیے 10 روز کی چھٹیوں کی منظور دی ہے۔رپورٹ کے مطابق سوائے فوجی اہلکاروں کے چھٹیوں کے دوران ملازم کو واپس نہیں بلایا جاسکتا اور فوجی اہلکاروں کی واپسی بھی ناگزیر حالات کے تحت ہوگی، اگر کسی فوجی کو چھٹیوں کے دوران واپس بلایا گیا تو بعدازاں اس کی بچی ہوئی چھٹیاں اسے دی جائیں گی۔