پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی جماعت ڈکلیئر کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کردی ۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رِٹ قاضی انور ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی، جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے ۔