پنجاب میں ترقیاتی کاموں کیلئے مثال قائم کی گئی: مریم اورنگزیب

لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ اجرا کیا گیا، ہمارا مقصد لیکجز اور کرپشن پر قابو پانا ہے:سینئر صوبائی وزیر
 پنجاب ریونیو اتھارٹی کو 28 اضلاع تک لے جائیں گے، ٹیکس نظام میں کرپشن کا خاتمہ کر رہے ہیں:وزیرخزانہ
لاہور(آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے  پنجاب میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک مثال قائم کی گئی۔لاہور میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے ساتھ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ اجرا کیا گیا، اب ہم ای ٹینڈرنگ پر جا رہے ہیں، ہمارا مقصد لیکجز اور کرپشن پر قابو پانا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجتبی شجاع الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا ٹیکس ریونیو 469 ارب روپے ہے، اس سال بھی ٹیکس فری بجٹ دے رہے ہیں، پنجاب ریوینیو اتھارٹی 6 اضلاع میں تھی، 16 اضلاع تک لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال پنجاب ریوینیو اتھارٹی کو 28 اضلاع تک لے جائیں گے، ٹیکس نظام میں کرپشن کا خاتمہ کر رہے ہیں، کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کے شدید احتجاج میں پنجاب کا 53 کھرب 35 ارب کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے مالی سال 26-2025ء کے لیے صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا تھا۔پنجاب میں کم از کم اجرت 37 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی تجویز بھی بجٹ تقریر کا حصہ ہے