تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی‘گنڈا پور باقی امیدوار دستبردار کرائیں گے
پشاور(آ ئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے مابین بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق ہوگیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بلا مقابلہ سینیٹ انتخاب کے لیے رابطے اور مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں حکومتی اور اپوزیشن رہنمائو ں کے درمیان رات دیر تک جاری رہنے والی میٹنگ میں 6/5 فارمولے پر کافی حد تک اتفاق رائے ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق مجوزہ فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔ تاہم صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ ان معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے باقی امیدواروں کو دستبردار کرانے کا کہا گیا ہے ۔