راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان ایئر فورس کا جے ایف 17 اور سی 130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیاروں پر مشتمل دستہ رائل ایئر فورس بیس فیئرفورڈ (برطانیہ) پہنچ گیا ، جہاں وہ دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جے ایف 17 بلاک 3 طیاروں کی برطانیہ میں پرواز کے دوران فضائی ایندھن کی فراہمی کا مظاہرہ پیش کیا گیا، پاک فضائیہ کے ایئر ٹینکر کی مدد سے دوران پرواز لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوران پرواز ایندھن بھرنے کے اس پیچیدہ آپریشن نے پاک فضائیہ کی طویل فاصلے تک موثر آپریشنل صلاحیتوں اور اپنے فضائی و زمینی عملے کی ملکی سرحدوں سے پار وسیع پیمانے پر آپریشنز کی انجام دہی کی صلاحیت کا جامع ثبوت دیا۔حالیہ پاک بھارت جنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد برطانیہ میں ہوابازی کے شائقین اور دفاعی مبصرین پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی آمد کا بیتابی سے انتظار کر رہے تھے۔رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو کی اس سال کی تھیم کے پیش نظر سی ون تھرٹی طیاروں کو ایک خصوصی لوریری سے مزین کیا گیا