مجھے اپنی بیوی پر بہت فخر ہے:ابھیشیک بچن

مجھے اپنی بیوی پر بہت فخر ہے:ابھیشیک بچن

ابھیشیک بچن نے طلاق کی افواہوں کے دوران اہلیہ ایشوریا رائے کا ذکر کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرانی میں مبتلا کر دیا

ممبئی: بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے طلاق کی افواہوں کے درمیان اپنی اہلیہ، سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشگوار حیرانی میں مبتلا کر دیا۔ایک چینل پر بات کرتے ہوئے، اداکار نے اپنے والد، لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر کہا کہ یہ موازنہ کبھی بھی آسان نہیں تھا، مگر اب وہ اس سوال سے بہت مانوس ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کا موازنہ انہیں اپنے والد سے کیا جا رہا ہے، تو وہ اسے ایک بڑے اعزاز کے طور پر دیکھتے ہیں، کیونکہ ان کا موازنہ بہترین انسان سے کیا جا رہا ہے۔ابھیشیک نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام رشتہ داروں کو ان کے مقام کے مطابق اہمیت دیتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان کے والدین، خاندان اور بیوی کا ان کی زندگی میں بڑا کردار ہے، اور وہ ان پر فخر کرتے ہیں۔ان کے اس بیان کے بعد، شوبز انڈسٹری کے مداح سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، اور اس خوبصورت جوڑی کو ایک دوسرے کے ساتھ خوشی کی زندگی گزارتے دیکھ کر خوش ہیں۔ مداح اس جوڑی کے درمیان تعلق کو مضبوط اور دیرپا دیکھ کر پر امید ہیں کہ ان کے درمیان تمام افواہیں صرف جھوٹی ہیں۔