اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)  کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں کے کرائے یکم جون سے بڑھا دئیے گئے ہیں ، اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔سی ڈی اے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔