گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز سے ملاقات

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز سے ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے ملاقات کی، جس دوران صحت، تعلیم، اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران، گورنر پنجاب نے امریکا کے تعاون سے پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں ماڈل سکولز قائم کرنے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اسکولز کا مقصد تعلیمی معیار کو بلند کرنا اور بچوں کو جدید تعلیم فراہم کرنا ہے۔سردار سلیم حیدر نے امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے امریکی تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں میرٹ کی بالادستی اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔امریکی قونصل جنرل نے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔