لاہور میں آل پاکستان سمال ٹریڈرز کے صدر بابر بٹ نے صنعت کاروں کے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ لاہور چیمبر کے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گورنر پنجاب کو آگاہ کیا گیا۔وفد نے صنعت کاروں، امپورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مختلف مسائل گورنر پنجاب کے سامنے پیش کیے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں چیئرمین پی کے جی حاجی خلیل، وائس چیئرمین مبشر حسین، ڈائریکٹر حافظ غضنفر، میاں سجاد، میاں حارث، اصغر مفل اور اطہر رشید خان بھی شریک ہوئے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کاروباری برادری کو درپیش مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے تعاون اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور صنعت کاروں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی۔