گلوکار جواد احمد کی عبوری ضمانت منظور

جواد احمد نے چھاپے کے دوران لیسکو ملازمین پر گاڑی چڑھانے کی  کوشش کی:ایف آئی آرکا متن

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ نواب ٹاؤن میں معروف گلوکار جواد احمد  سمیت  ان کے 4 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف  ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ٹیم نے روٹین چیکنگ کے دوران  جواد احمد کی اہلیہ مہرین کے بیوٹی پارلر پرچھاپہ مارا توصارف نے میٹر کا فیز ڈیڈ کیا ہوا تھا اس دوران  جواد احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کالے رنگ کے ڈالے پرموقع پر پہنچے اور مزاحمت کے دوران لیسکو ملازمین سے زبردستی میٹربھی چھین  کر اپنے ساتھی عدیل کے حوالے کر دیا، جس پر عدیل میٹر لے کر پارلر کے اندر جا کر غائب ہو گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر گاڑی چڑھانے کی بھی کوشش کی۔دریں اثناء عدالت نے جواد احمد کی عبوری ضمانت منظو رکرلی