لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا اور سرکاری کام میں مداخلت کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ نواب ٹائون میں گلوکار جواد احمد سمیت ان کے 4 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔لیسکو ٹیم نے جواد احمد کی اہلیہ مہرین کے بیوٹی پارلر پرچھاپہ مارا توصارف نے میٹر کا فیز ڈیڈ کیا ہوا تھا اس دوران جواد احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کالے رنگ کے ڈالے پرموقع پر پہنچے اور مزاحمت کے دوران لیسکو ملازمین سے زبردستی میٹر چھین کر اپنے ساتھی عدیل کے حوالے کر دیا، ذرائع کے مطابق میٹر کی ٹیمپرنگ سے لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا اور سرکاری کام میں مداخلت کی گئی۔ اس دوران لیسکو کے 2 ملازمین زخمی بھی ہو گئے۔