مزید2 ایئر لائنز پاکستان ، یواے ای کے درمیان پروازیں شروع کرنے کیلئے تیار

    اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک دوسرے کیساتھ رابطے کو بہتر بنانے اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ رواں ہفتے یو اے ای حکام کے ساتھ بجٹ کے موافق ایئرلائن کے اختیارات متعارف کرانے کے حوالے سے بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔معاہدے کے مطابق پاکستان کی ایئرسیال تین شہروں سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی جبکہ ویز ایئرابوظہبی اور پاکستان کے دو شہروں کے درمیان پروازیں شروع کرے گی۔ یہ نئے روٹس اگلے دو سے تین ماہ کے اندر شروع ہونے کی امید ہے، ایئر لائنز جلد ہی شیڈول اور روٹس کا اعلان کریں گی۔