امریکی دھمکیاں، 6 ایئر لائنز کی وینزویلا کیلئے پروازیں منسوخ

کراکس(آ ئی این پی )امریکی دھمکیوں کے باعث 6 ایئر لائنز نے وینزویلا کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں ۔عالمی میڈیا   رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی ادارے کی جانب سے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور خطے میں امریکی فورسز کی وسیع تعیناتی کے تناظر میں خبردار کئے جانے کے بعد 6 ایئرلائنز نے وینزویلا کیلئے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔وینزویلا ایئرلائنز ایسوسی ایشن کی صدر ماریسیلا دی لوئیزا نے بتایا کہ جن ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کی ہیں ان میں ہسپانیہ، پرتگال، چلی ، کولمبیا ، برازیل اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی ایئرلائنز شامل ہیں